واشنگٹن(این این آئی)امریکانے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کرداراداکرنے کی پھرپیشکش کر دی۔جرمن ٹی وی کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ امریکا طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ،ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا افغانستان کوپیچیدہ صورتحال کاسامنا ہے،ضروری نہیں فوجی حکمت عملی سے ہی جنگ جیتی جائے،ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان سے متعلق پالیسی کابھی جائزہ لیاجارہا ہے۔