بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مسلمانوں کی بڑی فتح مسجد اقصیٰ کا معاملہ، اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیئے

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے رات گئے مسجد اقصی کے داخلی راستے سے میٹل ڈیٹیکٹر ہٹا دیے‘فلسطینی شہری میٹل ڈیٹیکٹرز کی تنصیب کے بعد کئی دن سے احتجاجاً مسجد کے باہر نماز ادا کررہے تھے‘ جس کے سبب اسرائیل کو عالمی دباؤ کا سامنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل سیکیورٹی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قبلہ اول کے داخلی مقام سے میٹل ڈی ٹیکٹر ہٹانے کا اعلان کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ میٹل ڈیٹیکٹر کی جگہ سیکیورٹی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ مسجد اقصیٰ میں میٹل ڈیٹیکٹر کی تنصیب پر فلسطینیوں کی جانب سے مظاہرے جاری تھے ، اسرائیل فوج کی مظاہرین پر فائرنگ سے اب تک پانچ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ترک صدر نے گزشتہ روز اسرائیل سے مسجد اقصٰی سے میٹل ڈی ٹیکٹر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ پوپ فرانسس نے بھی اسرائیل پر زور دیا ہےکہ وہ خطے میں امن کے لیے تشدد کے بجائے تنازعات مذاکرات سے حل کرے۔یاد رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ سرکاری رابطے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اسرائیلی فورسز جب تک مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر ظلم اور تشدد کا باب ختم نہیں کرتی اور بالخصوص قبلہ اول اور بیت المقدس میں فلسطینیوں پر عاید کردہ پابندیاں نہیں اٹھاتے اس وقت تک اسرائیل کیساتھ تمام سرکاری رابطے معطل رہیں گے۔خیال رہے 14 جولائی کو فلسطینی حملہ آور نے فائرنگ کر کے 2 اسرائیلی پولیس گارڈز کی ہلاک کردیا تھا ، جس کے بعد اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں میٹل ڈیٹیکٹرز لگائے تھے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…