بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی 1962 کی شکست سے نکل نہیں سکے، اب کیا ہونیوالاہے؟چینی میڈیانے تشویشناک دعویٰ کردیا

datetime 21  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) ہندو قوم پرستی بھارت کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے ، اگر مذہبی قوم پرستی انتہا پسندی میں تبدیل ہو گئی تو مودی حکومت کچھ نہیں کر سکے گی بالکل اسی طرح جس طرح وہ 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد مسلمانوں کے خلاف پر تشدد واقعات کو روکنے میں ناکام ہوئی۔ چینی سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ بھارت چین کو اپنا حریف اور دشمن تصور کرتا ہے اور وہاں یہ تصور پھیلایا جا رہا ہے کہ چین چاروں طرف سے گھیر رہا ہے۔

‘بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں بھارت کو شامل ہونے کی دعوت دینے کے باوجود بھارت اس بات پر بضد ہے کہ یہ پروجیکٹ اسے محصور کرنے کی چین کی عسکری حکمت عملی کا حصہ ہے۔’اخبار نے لکھا ہے کہ ’بہت سیبھارتی 1962 کی جنگ میں شکست سے نکل نہیں سکے ہیں۔ یہ شکست ان کے لیے ایک مسلسل درد بن گئی ہے جو انھیں چین کے خلاف متحد کرتی ہے۔ چین سے انتقام لینے کے جذبات ایک عرصے سے فروغ پا رہے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے انتخاب کے بعد ملک میں قوم پرستی کی لہر کو مزید ہوا ملی ہے۔ وہ بڑھتی ہوئی ہندو قوم پرستی کا فائدہ اٹھا کر اقتدار میں آئے۔ اس سے بھارت میں قدامت پسندی کے تصورات کا اثر بڑھ گیا ہے۔‘ وزیر اعظم نریندر مودی کے انتخاب کے بعد ملک میں قوم پرستی کے لہر کو اور ہوا ملی ہے، وہ بڑھتی ہوئی ہندو قوم پرستی کا فائدہ اٹھا کر اقتدار میں آئے۔اخبار کے مطابق ‘اب حکومت پر زور پڑ رہا ہے کہ وہ اپنے خارجی تعلقات بالخصوص چین اور پاکستان جیسے ملکوں کے ضمن میں سخت گیر رویہ اختیار کرے۔ چین کی سرحد پر موجودہ تنازع دراصل ہندو قوم پرستوں کی ایما پر ہی شروع کیا گیا ہے۔‘اخبار نے لکھا ہے کہ بھارت نے اپنی چین پالیسی کو بڑھتی ہوئی قوم پرستی کے ہاتھوں اغوا ہونے سے روکنے کے لیے دانشمندی کا استعمال نہیں کیا۔ ‘اس سے خود بھارت کے مفاد خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ بھارت اگر محتاط نہیں رہا تو ہندو قوم پرستی دونوں ملکوں کو جنگ میں دھکیل دے گی۔’اس دوران بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے چین کے اس مطالبے کو مستر کر دیا ہے کہ بھارت کے فوجی ڈوکلام کے متنازع خطے سے واپس جائیں۔

ایک بیان میں سشما سوراج نے کہا کہ ‘بھارت کے فوجی وہاں سے پیچھے ہٹ جائیں گے بشرطیکہ چین کے فوجی بھی وہاں سے واپس جائیں۔’انھوں نے کہا کہ ڈوکلام کے اس خطے کے بارے میں ایک سمجھوتہ ہوا تھا جس کے مطابق کسی طرح کی تبدیلی بھارت چین اور بھوٹان تینوں ملکوں کے اتفاق رائے سے ہی ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت چین سے بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں لیکن وہ ڈوکلام سے یکطرفہ طور پر اپنی فوج کو پیچھے نہیں ہٹائیں گے۔

اس دوران بھوٹان کے متنازع خطے ڈوکلام میں بھارتی فوجیوں کے داخل ہونے کے ایک مہینے بعد بھی چین اور انڈیا کے درمیان تعطل برقرار ہے۔ دونوں ملکوں کے فوجی ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہیں۔ڈوکلام خطے کو چین اپنی زمین کہتا ہے جبکہ بھوٹان کا کہنا ہے یہ زمین اس کی ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ اس کی فوج بھوٹان کی درخواست پر اس کی زمین کا تحفظ کرنے کے لیے ڈوکلام میں داخل ہوئی ہے۔ چینبھارت پر زور دے رہا ہے کو وہ اپنے فوجیوں کو اپنی سرحدوں میں واپس بلائے۔دونوں ملکوں میں کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…