صنعاء (آئی این پی)عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ الدیمیا کے فوجی اڈے میں اسلحہ کے ڈپووں پر بمباری کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقیمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ الدیمیا کے فوجی اڈے میں اسلحہ کے ڈپووں پر عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نیبمباری کی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق فضائی بمباری کے بعددھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور دھویں کے بادل آسمان کی جانب بلند ہورہے تھے۔یہ اس بات کا اشارہ ہیں کہ وہاں حوثی ملیشیا کے اسلحہ اور گولہ بارود
کے ڈپو تباہ ہوگئے ہیں۔اتحادی لڑاکا طیاروں نے صنعا کے شمال مشرق میں واقع نہم میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی ہے اور مدفون کے علاقے میں حوثی ملیشیا کی فوجی کمک کو نشانہ بنایا ہے۔یمن کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ آرمی نے نہم کے محاذ پر بران اور مدفون کے علاقوں میں اپنے ٹھکانوں پر حوثی ملیشیا کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔ اس محاذ پر حوثی ملیشیا اور یمنی فوج کے درمیان دس گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی ہے اور اس کے بعد حوثی وہاں سے پسپا ہوگئے ہیں۔اس لڑائی میں مبینہ طور پر متعدد حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔