منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی شہری دھڑا دھڑ بھارت کس چیز کی خریداری کیلئے جارہے ہیں؟حیرت انگیزانکشاف،سعودی حکومت نے انتباہ کردیا

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)نئی دہلی میں سعودی سفارتخانے کے حکام نے بھارت آنے والے سعودی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بھارت میں قیام کے دوران بھارت کے غریب شہریوں کے گردے مت خریدیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سفارت خانے میں سعودی اْمور کے انچارج، عبدالوہاب الہاربی نے علاج معالجے کی خاطر بھارت آنے والے سعودی شہریوں کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ وہ ایسے انسانی اعضاء کی فراہمی کا دعویٰ کرنے والے ہسپتالوں سے دھوکہ نہ کھائیں۔

سعودی سفارتی اہلکار کا کہنا تھا کہ غریب بھارتی شہریوں کی طرف سے بیچے گئے انسانی اعضاء اور خاص طور پر گردوں کی پیوند کاری کراتے ہوئے ممکن ہے کہ سعودی شہری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہوں۔یسی خلاف ورزیوں پر بھارتی حکام کی جانب سے سخت سزاؤں کا خطرہ موجود ہے۔سعودی اہلکار نے بھارتی گھریلو ملازمین فراہم کرنے والے ایسے دلالوں سے بھی ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے جو یہ کام کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔ بھارتی حکام گھروں میں کام کرنے والی عورتوں اور آیا کو ریاض میں موجود بھارتی سفارت خانے یا جدہ کے قونصل خانے کے ذریعے دستخط شدہ تحریری معاہدے کے بغیر ملازمت فراہم کرنے کی ممانعت کرتے ہیں۔ ایسے تحریر ی معاہدوں کیلئے بھارت کی وزارت محنت کی منظوری بھی لازمی ہے۔سفارتی اہلکار کے مطابق، گزشتہ برس 72,452 سعودی شہریوں نے بھارت کا سفر کیا جن میں سے 61,054 سیاحت کیلئے، 2,333 علاج معالجے کیلئے، 2,701 اعلیٰ تعلیم کیلئے اور 2,208 کاروباری ویزے پر بھارت آئے۔الہاربی نے سعودی اخبار کو بتایا کہ سعودی شہری عام طور پر بھارت میں سیاحت اور علاج معالجے کی خاطر کیرالا، کرناٹکا اور راجستان جانا پسند کرتے ہیں۔ تاہم، سعودی شہریوں کیلئے ضروری ہے کہ اْن کے پاسپورٹ پر بھارتی ویزے کی مہر لگی ہوئی ہو اور جس قسم کا ویزہ ہو اْس پر کاربند رہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…