جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ اور قطر کے درمیان اہم ترین معاہدہ طے، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک منہ دیکھتے رہ گئے

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) دہشتگردوں کی مالی امداد کی روک تھام کیلئے قطر اور امریکہ میں معاہدہ طے، سعودی عرب سمیت 4عرب ممالک نے معاہدے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبات تسلیم کئے جانے تک پابندیاں عائد رکھنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کی مالی امداد کی روک تھام کیلئے قطر اور امریکہ میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت قطر اور امریکہ مل کر دہشتگرد تنظیموں کو ملنے والی مالی امداد کے نیٹ ورک کا پتہ لگائیں گے اور اس کی روک تھام کیلئے اقدامات بھی کرینگے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے آج دوحہ میں اپنے ہم منصب محمد بن عبدالرحمان کے ساتھ اس اہم معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب سمیت 4عرب ممالک نے امریکہ اور قطر کے درمیان دہشتگردی کی مالی امداد روکے جانے سے متعلق معاہدے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر جب تک سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کے مطالبات تسلیم نہیں کرتا تب تک اس پر لگائی جانے والی پابندیاں عائد رہیں گی۔دریں اثنا امریکی و قطری وزرائے خارجہ کے درمیان قطر اور سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کے ساتھ جاری سفارتی بحران پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اس سفارتی بحران کو طے کرانے کے لیے کوشاں ہے اورہم چاہتے ہیں کہ یہ تنازعہ جلد ازجلد ختم ہوجائے، گذشتہ جمعرات کو اس کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے قطری وزیر مملکت برائے دفاع خالد العطیہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی اور ان سے کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔واضح رہے کہ قطر میں امریکی فضائیہ کا خطے میں سب سے بڑا اڈا ہے جبکہ سعودی عرب عشروں سے امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مئی میں سعودی عرب کے دورے کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان 110 ارب ڈالرز مالیت کے دفاعی سودے طے پائے تھے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…