بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس کس انتہائی معروف مسلمان شخص سے شادی کرنے جا رہی ہیں ؟

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی اخبار Le Parisien میں دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس اور ایک مصری نوجوان نائل نصّار کے درمیان تعلقات کی خبر شائع ہونے کے بعد سے مصری حلقے اس نوجوان کے بارے میں تفصیلات تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

اخبار کے مطابق بل گیٹس کی 21 سالہ بیٹی جو ان دنوں پیرس میں ہارس جمپنگ کے ایک مقابلے میں شریک ہے.. 26 سالہ مصری نوجوان پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق نائل نصّار کے والدین کا تعلق مصر سے ہے اور نائل نے اپنا بچپن کویت میں گزارا جہاں اس کے والد کام کرتے تھے۔ اس مصری نوجوان کو دیوانگی کی حد تک گُھڑ سواری سے محبّت ہے۔ وہ کئی عالمی مقابلوں میں بھی حصّہ لے چکا ہے۔ بالخصوص 2009 کے بعد جب اس کا خاندان کیلیفورنیا منتقل ہو گیا۔ نائل نصار کیلیفورنیا کی اسٹیمفورڈ یونی ورسٹی میں ایڈمنسٹریشن اور اکنامکس کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ پیشہ ورانہ سطح پر گُھڑ سواری بھی کرتا ہے۔ نائل اپنی مادری زبان عربی کے علاوہ کئی دیگر زبانوں پر بھی دسترس رکھتا ہے جن میں انگریزی اور فرانسیسی شامل ہیں۔ گزشتہ فروری میں نائل نصار نے ہارس جمپنگ کی عالمی چیمپیئن شپ کے سلسلے میں ویلنگٹن میں ہونے والا راؤنڈ اپنے نام کیا تھا۔ اس نے چیمپین شپ کا مرکزی راؤنڈ بنا کسی غلطی کے مکمل کیا۔ چفرانسیسی اخبار کے مطابق گُھڑ سواری کے عشق نے مصری نوجوان اور بل گیٹس کی بیٹی کو اکٹھا کر دیا اور غالبا دونوں چاہنے والے جلد ہی ایک دوسرے کے ساتھ باقاعدہ رشتے میں منسلک ہونے کا اعلان بھی کر دیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…