انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترکی سرحدی خطرات کا بھرپور جواب دے گا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ترکی ملک کی جنوبی سرحد کے قریب کرد جنگجوؤں کو مہیا کیے جانے والے ہتھیاروں پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔ امریکا شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘
کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر الرقہ پر قبضے کے لیے کرد فورسزوائے پی جی کو ہتھیار مہیا کر رہا ہے، جس پر ترکی برہم ہے۔ ترکی وائے پی جی کو کردستان ورکرز پارٹی ہی کی ایک شاخ قرار دیتا ہے۔ کردستان ورکرز پارٹی امریکا، یورپی یونین اور ترکی کی طرف سے دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں رکھی جاتی ہے۔