پٹنہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست بہارکے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 26 افراد ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست میں ہونے والی شدید بارشوں کےدوران بجلی گرنے سے26 افراد افراد مارے گئے۔انتظامیہ نے بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر فی کس 4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔بہارمیں قدرتی آفات سے متعلق محکمے کےمطابق تاحال سیلاب کے حوالے سےکوئی انتباہ نہیں جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ بہار کے کئی اضلاع میں اتوار کی دوپہر سے بارش ہو رہی ہے۔ پٹنہ میں گزشتہ روز48 ملی میٹر بارش ہو چکی تھی۔یاد رہےکہ گزشتہ سال جون میں بھارت میں آسمانی بجلی کی زد میں آ کر 79 افراد ہلاک ہوگئےتھے، سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست بہار میں ہوئیں جہاں 53 افراد جان کی بازی ہار گئےتھے۔واضح رہےکہ بھارت میں ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنے والے قومی ادارے کے مطابق انڈیا میں 2005 سے ہر برس ایسے واقعات میں تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔