ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

’’گورکھالینڈ‘‘ بھارت میں اچانک ایک اور بڑا محاذ کھڑا ہوگیا،متعددہلاک،مزیدفوج طلب 

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی شہردارجیلنگ میں علیحدگی پسندوں اورپولیس میں ہنگامہ آرائی کے دوران 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ حکومت نے مزیدفوج کو طلب کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے شہر دارجیلنگ میں علیحدہ ریاست ’’گورکھا لینڈ‘‘ بنانے کے مطالبے کے حق میں احتجاج اتوار کو بھی جاری رہا اور پرتشدد واقعات میں مزید تین افراد ہلاک ہوگئے مشتعل مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے تھانے،

ڈی ایس پی دفتر، ریلوے اسٹیشن سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کو نذرآتش کردیا ہے ٗحکومت نے امن و امان کی خراب صورت حال پر قابو پانے کیلئے فوج کو طلب کرلیا ہے۔پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس کی فائرنگ سے احتجاج کرنے والے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔علیحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ کرنے والی جماعت گورکھا نیشنل لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے ایک اورنوجوان کی لاش ملنے کے بعد شہرمیں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ گورکھا جماعتوں نے پولیس پر نوجوان کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ دارجیلنگ کے ڈی آئی جی ہمایوں کبیرنے کہا کہ مسلح افراد نے پولیس پارٹی پرحملہ کیا جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مظاہرین کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے تاہم گورکھا اپوزیشن جماعتوں نے پیش کش کو مسترد کردیا جبکہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے حالات کو سنبھالنے میں بی جے پی کی مرکزی حکومت پر عدم تعاون کا الزام لگایا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…