منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’آخر کار بلی تھیلے سے باہر آہی گئی ‘‘

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے کہاہے کہ وزیر دفاع جیمس میٹس کا جمعے کے روز اپنے قطری ہم منصب خالد بن محمد العطیہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگون کے بیان میں بتایا گیا کہ بات چیت میں دونوں شخصیات کے درمیانخلیجی ممالک کے باہمی تعلقات کی صورت حال اور کشیدگی میں کمی لانے کی اہمیت زیر بحث آئی۔ اس کے علاوہ دوحہ اور واشنگٹن کے درمیان ”

تزویراتی سکیورٹی شراکت داری” کو بھی باور کرایا گیا۔اس موقع پر جیمس میٹس نے تناؤ میں کمی کی اہمیت پر زور دیا تا کہ خلیج کے علاقے میں ہر ملک مشترکہ اہداف کو یقینی بنانے کے واسطے آئندہ اقدامات پر توجہ مرکوز کر سکے۔اس سے قبل میٹس نے بعض خلیجی اور دیگر ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کو انتہائی پیچیدہ صورت حال قرار دیا تھا۔ امریکی وزیر دفاع کے مطابق دوحہ کی جانب سے دہشت گردی کی فنڈنگ روکے جانے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ قطر اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان قائم صورت حال کے حوالے سے ہمیں ابھی تک انتہائی تشویش ہے۔ ہمیں اندیشہ ہے کہ یہ تنازع ڈیڈ لاک کی جانب جا رہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ صورت حال کئی ہفتے بلکہ کئی ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…