سعودی عرب کےخلاف قطرکی بھیانک سازش بے نقاب ۔۔ قطر کیا کام کر رہا تھا ؟ دھماکہ خیز انکشاف

9  جولائی  2017

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر ثقافت واطلاعات نے انکشاف کیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر سوشل میڈیا پر سرگرم اکاؤنٹس کی مدد سے سعودی عرب میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں پر اکسانے کی سازش کرتا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزیر ثقافت ڈاکٹر عواد العواد نے ایک بیان میں بتایا کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر سعودی عرب کی مخالفت میں سرگرم 23 ہزار اکاؤنٹس کا پتا چلا ہے۔

ان میں لندن میں مقیم سعد الفقیہ کا ’مجتھد‘ نامی اکاؤنٹ بھی شامل ہے۔ڈاکٹر عواد نے بتایا کہ قطر نے 21 اپریل اور 2 جون کو سعودی عرب میں حکومت مخالف مظاہروں پر اکسانے کے لیے ٹویٹر اکاؤنٹس کے ذریعے تخریب کاروں کی معاونت کی کوشش کی تھی مگر قطر کی دونوں بار سازشیں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ قطری حمایت یافتہ ٹویٹر اکاؤنٹس سعودی عرب میں عوام الناس کو بہکانے پر کام کررہے ہیں۔ یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے جسے کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا۔سعودی وزیرثقافت واطلاعات کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ریاض حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کو بدنام کرنے اور حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر سازشوں میں سرگرم ہزاروں اکاؤنٹس کا پتا چلایا ہے۔سعودی شاہی دیوان کے مشیر سعود القحطانی کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق مملکت کے خلاف سب سے زیادہ ’ٹویٹس‘ قطر کی طرف سے سامنے آئی ہیں جن کی تعداد 32 فی صد ہے۔اسی طرح لبنان سے 28،ترکی سے 24 اور عراق سے 12 فی صد ٹویٹس میں سعودی عرب کے خلاف اکسایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹویٹر پرموجود 94 فی صد اکاؤنٹس پر فرضی تصاویر شامل ہیں۔ چارفی صد تصاویر سوشل میڈیا سے لی گئی ہیں جب کہ دو فی صد کی صحت کے بارے میں تصدیق نہیں ہوسکی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…