ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

برطانیہ میں طالبات کے ساتھ افسوسناک سلوک، قرآن ٹیچر کو 13 سال قیدکی سزاسنادی گئی

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)برطانیہ کے شہر کارڈِف میں چار جوان سالہ لڑکیوں کو مسجد میں قرآن کی کلاس کے دوران جنسی طور پر چھونے والے قرآن ٹیچر کو 13 سال کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا۔برطانوی اخبار دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق 81 سالہ محمد حاجی صدیقی مسجد میں طلبہ کو اپنے سامنے بٹھا کر قرآن کی تعلیم دیتے تھے، ایک دن انہوں نے بھری کلاس میں ان طالبات کو جنسی طور پر چھوا اور قرآن پڑھنے کے دوران غلطیاں کرنے پر انہیں کئی بار تھپڑ رسید کیے۔

کارڈِف کران کورٹ میں معاملے کی سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ محمد حاجی صدیقی کے پاس میٹل اور لکڑی کی بنی ہوئی اسٹِکس، جو وہ بچوں کو غلطی کرنے پر سزا کے طور پر انہیں پیٹنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔کارڈف کی مدینہ مسجد میں 30 سال سے زائد عرصے سے قرآن کی تعلیم دینے والے محمد حاجی صدیقی پر ٹرائل کے بعد جرم ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کی گئی، عدالتی جیوری نے انہیں طلبہ کو مارنے پیٹنے کے 6 اور جنسی حملوں کے 8 الزامات میں مجرم پایا، جبکہ یہ واقعات 1996 سے 2006 کے درمیان پیش آئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جج اسٹیفن ہوپکِنز کیو سی نے محمد حاجی صدیقی کو 13 سال کی سزا سنائی اور ان کا نام ہمیشہ کے لیے بطور جنسی حملہ آور رجسٹر کرنے کا حکم دیا۔اسٹیفن ہوپکِنز کا حکم سناتے ہوئے محمد حاجی صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چاروں شکایت کنندہ واقعی بہت بہادر ہیں جنہوں نے باضابطہ شکایت درج کراتے اور آپ کے خلاف شواہد پیش کرتے ہوئے نہ صرف ذاتی بلکہ ثقافتی رکاوٹوں کو بھی پار کیا۔انہوں نے کہا کہ محمد حاجی صدیقی کو، جنہوں نے اپنے خلاف تمام الزامات کو مسجد کے دیگر اراکین کی جانب سے سازش قرار دیا، اس بات کا بلکل اندازہ نہیں کہ ان کے ایکشنز سے دوسروں کو کیا تکلیف پہنچی۔

معاملے کی سماعت کے دوران عدالت میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ محمد حاجی صدیقی ہانگ کونگ میں پیدا ہوئے اور 1967 میں برطانیہ آنے سے قبل پاکستان میں بھی مقیم رہے۔وہ کارڈف کی مدینہ مسجد کے رکن تھے اور اس کے معاملات سنبھالنے میں پیش پیش تھے، جبکہ وہ پرائمری اسکول کے طلبہ کو قرآن کی تعلیم بھی دیتے تھے۔

محمد حاجی صدیقی کے خلاف پولیس نے 2006 میں دو لڑکیوں کی شکایت پر پہلی بار تحقیقات کا آغاز کیا تھا، تاہم حاجی صدیقی نے الزامات کو مسترد کردیا۔مزید دو لڑکیوں کی شکایت پر ان کے خلاف 2016 میں دوبارہ تحقیقات کا آغاز ہوا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…