ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ اور نیٹو کو بڑی شکست،طالبان کے زیرقبضہ صوبے میں اہم اسلامی ملک کے ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت شروع

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان کی بالادستی والے صوبے فراہ میں ایرانی ہیلی کاپٹرز دیکھے گئے ۔افغان میڈیا نے افغان سرحد ی پولیس کے حوالے سیان ایرانی ہیلی کاپٹروں کے فراہ کی سرزمین پر اترنے کی اطلاع دی ۔قبل ازیں افغانستان کے مغربی صوبے ہرات سے تعلق رکھنے والے سکیورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی کہ ایران دو صوبوں ہرات اور فراہ میں طالبان مزاحمت کاروں کو مالی اور فوجی امداد مہیا کررہا ہے۔

افغان سیاسی تجزیہ کاروں نے کہاکہ ایرانی حکومت طالبان کو ایسا مفید دشمن سمجھتی ہے جو افغانستان میں امریکی موجودگی کو کمزور کرنے کے لیے ملک کے مفادات کو تقویت بہم پہنچا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے طالبان کے ساتھ حالیہ تعاون کا مطلب افغان حکومت اور عوام کو نظرانداز کرنا ہے۔ایران کے طالبان کے ساتھ قریبی تعاون کے پیش نظر افغانستان امریکا اور نیٹو کے مزید قریب آنے پر مجبور ہوگا۔حالیہ ہفتوں کے دوران میں ایسی رپورٹس بھی منظرعام پر آئی ہیں جن میں افغانستان کے شمالی اور مشرقی صوبوں میں بھی ایران کے طالبان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کی نشان دہی کی گئی ہے جبکہ طالبان تاریخی طور پر ماضی میں شمالی افغانستان میں ہزارہ شیعہ قبائل کی نسلی تطہیر کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔یاد رہے کہ طالبان جنگجوؤں نے 1990ء کے عشرے کے آخر میں نو ایرانی سفارت کاروں کو جاسوسی کے الزام میں قتل کردیا تھا۔اس واقعے کے بعد ایرا ن نے افغانستان کی سرحد کے ساتھ اپنے ہزاروں فوجی تعینات کردیے تھے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…