نئی دہلی(آئی این پی)پاکستان سے بھارت لوٹنے والی گونگی ،بہری گیتاپراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ مطابق گیتاکو بھارتی حکومت نے پاکستان سے اپنی تحویل میں لینے کے بعد اندور کے فلاحی مرکز میں رکھا ہوا تھا اوراس کے والدین کی تلاش کی جارہی تھی لیکن اسی دورا نگیتااس فلاحی ادارے سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ہے جبکہ حکومت بھی تاحال اس کے ورثا کو تلاش کرنے میں مکمل طور پر
ناکام رہی ہے۔دوسری جانب بھارتی حکام بھی گیتا کے غائب ہونے کی وجہ بتانے سے انکاری ہیں ۔واضح رہے کہ قوت سماعت اور گوہی سے محروم لڑکی گیتا غلطی سے پاکستان آگئی تھی جسے کراچی میں ایدھی سینٹر میں رکھا گیا اور بعد ازاں بھارت واپس بھجوایا دیا گیا جہاں بھارتی حکومت نے اسکے والدین کو تلاش کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم بھارتی حکومت تاحال گیتا کو اسکے والدین کے ساتھ ملانے میں ناکام رہی ہے ۔