جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

’’اس سال تک کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل جائیگا‘‘

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی سابق مذاکرات کار برائے مقبوضہ کشمیر پروفیسر رادھا کمار نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے کشمیر مسئلے کا منا سب حل نہ نکالا تو اگلے 10 سال میں مقبوضہ کشمیر اسکے ہاتھ سے نکل سکتا ہے۔کشمیری میڈیا کے مطابق نئی دلی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق بھارتی مذاکرات کار برائے مقبوضہ کشمیر پروفیسر رادھا کمار نے کہا کہ اگرکشمیر مسئلے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا

تو اگلے 10 برس میں بھارت کشمیر کو کھو سکتا ہے۔جب کہ برہان وانی کی برسی قریب آنے پر پوری وادی میں احتجاجی مظاہرے بڑھتے جارہے ہیں جنھوں نے صورتحال کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔وادی میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر بھارتی فورسز نے بہت سے حریت پسند رہنماؤں کو نظر بند کر دیاہےاسکے علاوہ علاقے میں موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔تاہم صورتحال کو مکمل قابو میں رکھنے کیلئے اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ اسکے علاوہ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے رہنما شبیر شاہ نے کشمیری مجاہد برہان وانی کی برسی کے موقع پر برہان وانی کو تمغہ جرات دینے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب غیرملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر وادی کےحالات کافی بگڑ چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں آج معروف کشمیری نوجوان رہنماء برہان مظفر وانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر قابض انتظامیہ نے بھارتی فورسز کو ہائی الرٹ کرنے کے علاوہ فورسز کی اضافی نفری تعینات ،کرفیو اورسخت پابندیاں عائد اور موبائیل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے گزشتہ سال 8جولائی کو ایک جعلی مقابلے میں برہان وانی اور انکے دو ساتھیوں

کو شہیدکردیاتھا ۔ سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر ہفتہکو ہڑتال کی کال دی ہے ۔ انتظامیہ نے بھارتی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا ہے جبکہ حسا س علاقوں میں فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کرنے کے علاوہ سخت پابندیاں عائد اور سماجی رابطے کی ویب سائیٹوں اور موبائیل اور انٹرنیٹ سرو س کو منقطع کردیا گیاہے ۔

مظفر وانی کی برسی کے موقع پر کشمیری عوام کو احتجاجی مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے پوری وادی بالخصوص جنوبی کشمیر کے4اضلاع پلوامہ، اسلام آباد ، کولگام اور شوپیان میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کیاگیا ہے جبکہ ترال میں اکیس ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ قصبے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔سرینگر ، بارہمولہ ، شوپیاں ، خانیار

، رعنا واری ، مہاراج گنج ، صفا کدل اور نوہٹہ میں سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔وادی بھر میں ہزارں موٹر سائیکلوں کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔انتظامیہ نے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک ،شبیر احمد شاہ ، محمد اشرف صحرائی ، ظفر اکبربٹ ، مختار وازہ اور دیگر کو احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے گھروں اور جیلوں میں نظربند کردیا ہے ۔ادھربھارتی سیکریٹری داخلہ

راجیو مہاریشی نے نئی دلی میں صحافیوںکو بتایا ہے کہ ’’ کشمیر میں ہم کسی بھی صورتحال سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں جبکہ بھارت نے امرناتھ یاترا کے بیچ 8جولائی کو ممکنہ صورتحال سے نپٹنے کیلئے بھارتی فورسز کی214اضافی کمپنیاں بھی کشمیر بھجوائی ہیں۔آئی جی کشمیر منیرا حمدخان کی طرف سے جاری حکم نامہ میں انٹرنیٹ فرہم کرنے والی کمپنیوں کو انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا کی تمام ویب سائیٹس کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…