جے پور(آئی این پی)بھارتی فوج کا مگ ٹونٹی 23 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ ٹونٹی 23 شمال مغربی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور میں گر کر تباہ ہو گیا، تاہم طیارے میں موجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
بھارتی دفاعی حکام کاکہنا ہے کہ طیارے کے حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ یہ بھارتی فضائیہ کو 48 گھنٹوں کے دوران پیش آنے والا دوسرا بڑا حادثہ ہے، گزشتہ روز بھی ایک امدادی ہیلی کاپٹر لا پتہ ہو گیا تھا۔بھارت میں اس سے قبل بھی روسی ساختہ مگ 23 گرنے کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں جبکہ گزشتہ روز ایک امدادی ہیلی کاپٹر بھی لا پتہ ہو چکا ہے۔