منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی جھنڈے پر پیشاب کرنے پر خاتون کے بُرے دن شروع ہوگئے

datetime 6  جولائی  2017 |

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی پرچم پر پیشاب کرنے پر خاتون کو موت کی دھمکیاں ملنے لگیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی پرچم پر پیشاب کرتے ہوئے اپنی ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کرنے والی خاتون ایملی لانس کا کہنا ہے کہ ان کی اس حرکت پر ان کے خاندان کے لوگوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ان کے خاندان کا اس عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایملی لانس نے 4 جولائی کو امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں امریکی پرچم پر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ایملی لانس کو ویڈیو شیئر کرنے پر جان سے مار دینے اور ریپ کی دھمکیاں ملی ہیں۔فیس بک پر ایملی لانس کا اکانٹ اب ختم ہو چکا ہے لیکن جب ان کا اکانٹ ایکٹو تھا تو انھوں نے اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے اس فعل کی وجہ سے ان کے والد اور دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکہ میں جھنڈے کی بے حرمتی کے خلاف قانون نہیں ہے۔اس ویڈیو میں ایملی لانس ایک ایسے ٹوئیلٹ پر کھڑے ہوئے پیشاب کرتی نظر آتی ہیں جس پر امریکی پرچم لپٹا ہوا ہے۔بعد میں ایملی لانس نے اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ غلط لوگوں پر غصہ نہ نکالیں۔ انھوں نے کہا کہ میرے خاندان کا میری اس شرارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…