نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں چین کے سفیر نے کہا ہے کہ اس وقت آپس میں عسکری کشیدگی کا سامنا کرنے والے ان دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین قیامِ امن کے لیے نئی دہلی اور بیجنگ کے مابین متنازعہ علاقے سے بھارتی فوجی انخلا لازمی ہے۔بھارتی ٹی وی سے بات چیت میں نئی دہلی میں تعینات چینی سفیر لْو ڑاؤ ہْوئی نے کہا کہ بھارت اور چین کے مابین قیامِ امن کے لیے اولین پیشگی شرط یہ ہے کہ پہلے بھارتی فوجی دستے اس متنازعہ علاقے سے باہر نکل جائیں،
جہاں ان کی موجودگی موجودہ کشیدگی کی وجہ بنی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی فوجی دستے اس علاقے سے ’غیر مشروط طور پر واپس اپنے علاقے میں چلے جائیں،اس تنازعے کے حل کے لیے اب تک ادھر ادھر کے کئی امکانات کی بات کی گئی ہے، لیکن دراصل اس مسئلے کے حل کا انحصار آپ کی (بھارتی) حکومت کی پالیسی پر ہے۔