منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب اورخلیجی ممالک کی پابندیوں کا جواب،ایران نے قطر کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی

datetime 6  جولائی  2017 |

تہران(این این آئی) ایرانی ہوائی اڈوں اور فضائی سِمت شناسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رحمت الہ آبادی نے کہا ہے کہ دوحہ پر لازم ہے کو وہ ایران کے حوالے سے اچھا برتاؤ رکھے تا کہ وہ قطر کے لیے اپنی فضائی حدود کو کھول دے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں رحمت کا کہنا تھا کہ ایران نے قطری ہوابازی کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کا ارادہ کیا ہے تا کہ اْس پر مسلط بائیکاٹ کے نتائج میں تخفیف کی جا سکے۔

رحمت کے مطابق ایران نے دوحہ کو آگاہ کر دیا کہ وہ قطر کے ساتھ تعلقات کو وسیع کرنا چاہتا ہے اور اس کے ساتھ قطری فضائی کمپنی کی جانب سے ایرانی فضاؤں کے استعمال کے بدلے کسی قسم کی مالی آمدنی حاصل نہیں کرنا چاہتا۔ایرانی ذمے دار نے قطر پر زور دے کر کہا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ بحران کا تصفیہ ہو جانے کی صورت میں بھی وہ دوحہ کے حوالے سے ایرانی موقف اور سپورٹ کو ہر گز نہ بْھولے۔بائیکاٹ سے دْور ہٹ کر بات کی جائے تو اس پہلے ہی دوحہ یہ اعلان کر چکا تھا کہ وہ تہران کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانا چاہتا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب، امارات ، بحرین اور مصر نے دہشت گردی کی سپورٹ اور مذکورہ چاروں ممالک کے امور میں مداخلت کے سبب پانچ جون کو قطر کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ بعد ازاں قطر کو 13 مطالبات پیش کیے گئے۔ ان مطالبات میں دہشت گردی روک دینے اور دہشت گردوں اور شدت پسندوں کو پناہ فراہم کی جانے کی بندش سرِ فہرست ہیں۔دوحہ کو مطالبات کا جواب دینے کے واسطے 3 جولائی تک کی مہلت دی گئی۔ اس کے بعد مہلت میں 48 گھنٹوں کی توسیع کر دی گئی۔ یہ توسیع کویت کی درخواست پر کی گئی جو خلیجی ممالک کے بحران کے حل کے واسطے ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…