ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

جمائمہ خان نے اپنا وعدہ پورا کردیا،عمران خان کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عمران خان نااہلی کیس میں جمائما خان کی جانب سے دی گئی بنی گالہ کی منی ٹریل سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں نااہلی کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے اضافی دستاویزات جمع کرائے گئے۔اضافی دستاویزات میں جمائما خان کی جانب سے عمران خان کوبھجی گئی منی ٹریل عدالت میں جمع کرائی گئی،

اضافی دستاویزات میں بنی گالہ کی پراپرٹی خریدنے کیلئے جمائما سے راشد علی خان کودی جانے والی رقم کی تفصیلات شامل ہیں۔جمائمہ خان کی جانب سے بھیجی گئی اضافی دستاویزات میں کہا گیا کہ 4 کروڑ 84 لاکھ 48 ہزارروپے 10اقساط میں راشد خان کوٹرانسفر کئے۔جمع کرائے گئے جواب میں عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک کمائی گئی آمدن پرٹیکس لاگو ہوتا ہے نہ ہی پاکستان میں ظاہر کرنا ضروری ہے ٗبنی گالہ کی ایڈوانس رقم میں نے خود جمع کرائی جبکہ باقی رقم جمائما سے ادھار لیکرپاکستان بھجوائی۔عمران خان نے کہاکہ 2002 کے کاغذات نامزدگی میں ادا کی گئی رقم کوظاہرکیا۔عدالت کے پاس ریکارڈ طلب کرنے کا اختیارہے تاہم لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ٗ عمران خان کے خلاف (ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی متفرق درخواستوں پر سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ 11جولائی کو سماعت کرے گا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…