بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ضرورت پڑی تو شمالی کوریا کیخلاف بھرپور طاقت استعمال کرینگے ، امریکہ کی دھمکی 

datetime 6  جولائی  2017 |

نیویارک(آن لائن) اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف فوجی طاقت کا بھرپور اور بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا، شمالی کوریا کے خلاف سلامتی کونسل میں جلد ہی ایک نئی قرارداد پیش

کرے گا جبکہ انہوں نے شمالی کوریا پر مزید تجارتی و اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دی۔واضح رہے کہ تمام تر بین الاقوامی پابندیوں اور شدید عالمی دبا کے باوجود شمالی کوریا نے میزائل تجربات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اسی تسلسل میں 4 جولائی 2017 کے روز شمالی کوریا کی جانب سے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا جسے اس کے سربراہ کِم جونگ ان نے خبیث امریکا کے یومِ آزادی پر تحفہ کہا۔نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے آئی سی بی ایم کا تجربہ کرکے اس مسئلے کا سفارتی حل تقریبا ناممکن بنادیا ہے۔ سلامتی کونسل کے اس ہنگامی اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے اور اتحادیوں کے دفاع کی خاطر مکمل عسکری صلاحیت استعمال کرنے کیلیے بالکل تیار ہے۔اس موقعے پر اقوامِ متحدہ میں فرانسیسی سفیر نے بھی شمالی کوریا کے خلاف نئی قرارداد کی حمایت کا عندیہ ظاہر کیا۔ البتہ روس نے اس آئی سی بی ایم تجربے کی مذمت کرتے ہوئے شمالی کوریا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کو ایجنڈے سے خارج کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔روسی مقف کی تائید کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں چینی مندوب نے کہا کہ بیجنگ کیلیے بھی شمالی کوریا کے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں لیکن چین اور روس کا مشترکہ مطالبہ ہے کہ امریکا جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام نصب کرنے سے باز رہے جبکہ امریکا اور جنوبی کوریا اپنی مشترکہ فوجی مشقیں

روک دیں جو انہوں نے شمالی کوریا کے قریب جاری رکھی ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ امریکا اور فرانس کے علاوہ روس اور چین بھی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان ہیں یعنی وہ شمالی کوریا کے خلاف کسی نئی قرارداد کو ویٹو بھی کرسکتے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…