برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے جرمن حکومت پر اپنی تنقید میں اضافہ کر دیا ہے۔جرمن جریدے ’دی سائٹ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ انہیں جرمنی میں ترک شہریوں سے خطاب کرنے کی اجازت نہ دے کر برلن حکومت ’خود کشی‘ کر رہی ہے۔
ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ جرمنی کو اس حوالے سے اپنی غلطی کی اصلاح کرنی چاہیے۔قبل ازیں جرمن حکومت نے ترک صدر کی وہ درخواست مسترد کر دی تھی جس میں اردگان نے جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کے لیے اپنے دورے کے دوران جرمنی میں ترک شہریوں سے خطاب کی اجازت طلب کی تھی۔