ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

چین اور بھارت میں کشیدگی عروج پر،نکلو یہاں سے ورنہ ۔۔۔! چین نے آخری وارننگ دیدی

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین نے کہا کہ سکھم سیکٹر پر چین کا موقف واضح اور اٹل ہے ، بھارت اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کی خرابی کا باعث بن رہا ہے،بھارت سرحدی قوانین کی پابندی کرتے ہوئے اپنی افواج کو سرحدی علاقہ سے واپس بلائے اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے مثبت رویہ اختیار کرے اور مثبت اقدامات اٹھائے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے اصولوں ،انٹرنیشنل قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کی خرابی کا باعث بن رہا ہے ۔انہوں نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی آزادی سے قبل 1890کے معاہدے اور حکومت برطانیہ اور چین کے معاہدے کے تحت یہ باؤنڈری لائن تشکیل پاچکی تھی اور مزید ثبوت کے طور پر12فروری 1960میں چین میں بھارتی سفیر کا بھارتی حکومت کی جانب سے تصدیق شدہ وہ خط ہے جس میں بھارت نے اس سرحدی علاقہ کی تقسیم کو تسلیم کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت اور چین کے مابین اس علاقہ کو لیکر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں ہے ، یہ تمام ثبوت دستاویزات کی شکل میں موجود ہیں۔ 1950میں چین بھارت اور میانمار کے مابین استحکام ، سلامتی ، امن اور باہمی احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے امن قائم کیلئے معاہدے طے پا چکا تھا ۔ اس معاہدے کی روح سے بھی کوئی ملک کسی بھی ملک کی سرزمین پر قابض ہونے یا شورش پیدا کرنے کی کوئی کوشش نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر بھارت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ سرحدی قوانین کی پابندی کرتے ہوئے اپنی افواج کو سرحدی علاقہ سے واپس بلائے اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے مثبت رویہ اختیار کرے اور مثبت اقدامات اٹھائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…