بیجنگ (این این آئی)بھارت چین سرحدی تنازعے میں بھوٹان بھی کود پڑا،دنیا نئی جنگ کے دھانے پر،چین نے انتہائی قدم اُٹھالیا،بھوٹان میں بھارت اور چین کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کے معاملے پر چینی سفارت کار نے کہاہے کہ بھارتی فوج کی متنازع علاقوں سے واپسی قیامِ امن کیلئے ’اولین شرط‘ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی فوج ان کی زمین میں داخل ہوئی ہے تاہم بھارت اور بھوٹان کا دعویٰ ہے کہ یہ علاقہ بھوٹان کے زیر انتظام ہے۔بھارت کی فوج بھوٹان میں موجود ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ 16 جون کو دوکلام کے علاقے میں آنے والے چینی فوج اور انڈین آرمی کا آمنا سامنا ہوا جو یہاں سڑک تعمیر کررہے تھے۔ایک انٹرویو کے دوران چینی سفارت کار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کو ’غیر مشروت طور پر واپس بھارت جانا‘ ہوگا۔لیو زوہاہوئی کا کہنا تھا کہ اس اختیار کے حوالے سے بات ہوچکی ہے ٗاب یہ آپ کی حکومتی پالیسی پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اس معاملے پر واضح ہے کہ وہ موجودہ صورت حال کا پْرامن حل چاہتی ہے جس کیلئے بھارتی فوج کی علاقے سے واپسی اولین شرط ہے۔دنیا کے چھوٹے ممالک میں شامل بھوٹان کا کہنا تھا کہ ان کی زمین پر سڑک کی تعمیر چین سے ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔