ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

بھارت میں توہین رسالت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے ٗفوج طلب ، پولیس موبائلوں سمیت درجنوں گھر،دکانیں نذرآتش،سڑکیں بلاک ٗ ٹرینیں روک لی گئیں ، ہنگامی حالت نافذ

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(این این آئی) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے جس کے باعث فوج کو طلب کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے ضلع ’’نارتھ 24 پارگاناس‘‘ کے علاقے بدوریہ میں کالج کا ہندو طالب علم فیس بک پرتوہین رسالت کا مرتکب ہوا جس پر ہزاروں افراد میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور لوگ احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

مشتعل افراد نے 6 پولیس موبائلوں سمیت درجنوں گھروں اور دکانوں کو جلا کر راکھ کا ڈھیر بنادیا جب کہ رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکوں کو بلاک اور ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ حکومت نے متاثرہ مقامات میں انٹرنیٹ کی سروس بند کردی ہے اور غیر اعلانیہ ہنگامی حالت کا نفاذ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شدید بارش کے باوجود بھی سیکڑوں مظاہرین نے احتجاج کیا۔ انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شاتم رسول کو پھانسی دینے کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے مقامی تھانے پر دھاوا بول دیا جس کی وجہ سے پولیس اہلکار تھانے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مشتعل ہجوم نے توہین رسالت کے ملزم کے گھر کو بھی نذر آتش کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر توہین رسالت مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے۔حالات شدید خراب ہونے کی وجہ سے مرکزی حکومت نے پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں کو ریاست میں تعینات کردیا ہے ٗ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے طالب علم کو گرفتار کرلیا ہے۔مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کے گورنر پر حالات کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا کولکتہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر کیشری ناتھ تری پاٹھی نے انہیں فون کرکے دھمکیاں دیں اور بی جے پی فسادات کی آگ کو مزید بھڑکانے کی کوشش کررہی ہے تاہم وہ حالات کی خرابی کے ذمہ دار افراد سے سختی سے نمٹیں گی۔ ممتا بنرجی نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ گورنر کو ریاستی معاملات میں مداخلت سے باز رکھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…