بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’آئل ٹینکر حادثہ‘‘شاہ رخ خان کی پاکستانیوں کیلئے 45 کروڑ امداد۔۔ حقیقت کیا ہے؟

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ دن قبل ہی بولی وڈ کنگ شاہ رخ کی حادثے میں ہلاک ہونے کی جھوٹی خبر وائرل ہوئی تھیں، تاہم اب ایک بار پھر ان کے نام سے جھوٹی خبر وائرل ہوگئی۔شاہ رخ خان کے حوالے سے بھارت میں سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوگئی کہ انہوں نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں آئل ٹینکر میں لگی آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے امداد کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ شاہ رخ خان نے بہاولپور متاثرین کے لیے 45 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔شاہ رخ خان کی جانب سے آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے کئے گئے اعلان کی جھوٹی خبر بھارت میں سوشل میڈیا پر جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل گئی۔ہندوستانی نشریاتی ادارے انڈیا ٹی وی نے اس خبر کی تصدیق کے لیے جب شاہ رخ خان کی میڈیا ٹیم سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔بھارتی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں نے دعویٰ کیا کہ شاہ رخ خان نے بہاولپور متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے، تاہم اداکار کی میڈیا ٹیم نے خبر کو جھوٹا قرار دیا۔شاہ رخ خان کی میڈیا ٹیم کے مطابق اداکار ہمیشہ سے امداد دیتے آئے ہیں، مگر انہوں نے کبھی بھی اپنی امداد کی تشہیر نہیں کی، تاہم سرحد پار امداد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر جھوٹی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے شاہ رخ خان کی ایک جہاز حادثے میں ہلاک ہونے کی خبر بھی وائرل ہوئی تھی۔بولی وڈ کنگ کے علاوہ مایہ ناز اداکار دلیپ کمار کے چل بسنے کی جھوٹی خبر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، جس کی تردید کرنے کے لیے دلیپ کمار کو سلسلہ وار ٹوئٹس کرنے پڑے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…