ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

باپ نے معصوم بیٹی کی کمر پر ایسی کیا چیز دیکھ لی کہ بیٹی سمیت ماں کو بھی ذبح کرڈالا،لرزہ خیز واقعہ

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)مصر میں ایک شخص نے ایک عجیب وغریب وجہ کی بناء پر اپنی بیوی اور ایک ڈیڑھ ماہ کی بچی کا کو ذبح کرکے ان کے سرتن سے جدا کردئیے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ دارالحکومت قاہرہ کے نواحی علاقے النمرس میں پیش آیا۔پولیس کو ایک گھر میں کسی خاتون کے قتل کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے چھاپہ مارا تو ایک گھر سے 23 سالہ لڑکی اور ایک ڈیڑھ ماہ کی سربریدہ لاشیں پڑی تھیں۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ اس نے بچی کی قمر پر بال دیکھے تو اسے شک ہوا کہ یہ بچی اس کی نہیں بلکہ اس کی بیوی نے اس کے ساتھ بد دیانتی کی ہے۔ اس لیے وہ طیش میں آیا اور بچی اور اس کی ماں دونوں کو قتل کرڈالا۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مقتولہ خاتون اور بچی کے جسم پر تیز دھار چاقو سے کیے گئے وار کے نشانات موجود ہیں۔ جنونی شخص نے نہ صرف دونوں کو نہایت بے رحمی کے ساتھ ذبح کردیا بلکہ ان کے سرتن سے جدا کردیے۔ 33 سالہ مجرم نے بتایا کہ اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان شادی کے ایک ہفتے بعد ہی شکوک وشبہات پیداہوگئے تھے۔ اس کے گھر سے باہر رہنے پر وہ شک کرتا تھا۔تاہم بچی کی پیدائش کے بعد دونوں میاں بیوی میں اختلافات ختم ہوگئے تھے اور انہوں نے مل کر بچی کی پرورش کا فیصلہ کیا تھا۔ حادثے کے روز اس نے بچی اٹھائی تو اس کی کمر پر بال نظر آئے حالانکہ بچی کی پشت پر پہلے بال نہیں تھے۔ اس پر اسے بیوی پر بد دیانتی کا شبہ ہوا اور اس نے نتائج سے بے پرواہ ہو کر بیوی اور ڈیڑھ ماہ کی بچی کو ذبح کر ڈالا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…