ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

اہم ملک نے قطر کو دھڑا دھڑ اسلحے کی فراہمی شروع کر دی، ملک کا نام جان کر ہر کوئی حیران، عرب ٹی وی کا دعویٰ

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل نے قطر کو اسلحے کی فراہمی شروع کر دی عرب ٹی وی کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں چند عرب ملکوں نے قطر کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، اس دوران قطر نے بڑے پیمانے پر اسلحہ اور آلات خریدنا شروع کیے ہوئے ہیں جس سے وہ مظاہرین کو منتشر کر سکیں گے۔ عرب ٹی وی کے مطابق قطر نے برازیل کی ایک کمپنی کے ساتھ مظاہرین کو منتشر کرنے

کے لیے استعمال ہونے والے آلات اور اسلحہ کی بہت بڑی ڈیل ہوئی ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان اسی طرح کے مزید سودوں کا بھی امکان موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق آلات اور اسلحہ کی خریداری کا مقصد ممکنہ عوامی بغاوت ہے، قطری حکومت کو خدشہ ہے کہ خارجہ پالیسی کے تحت اس کے معاشی اور سفارتی بائیکاٹ پر عوام اس کے خلاف احتجاج کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی دہشت گرد گروپوں کی حمایت و معاونت پر قطری عوام میں حکومت کے خلاف سخت غم وغصہ موجود ہے۔ قطری عوام حکومت کی دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کے سخت خلاف ہیں۔ یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی بھی وقت قطر کی عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوگی۔حتیٰ کے قطر خلیج تعاون کونسل کا رکن ہے لیکن اس کے باوجود کونسل سے باہر کے ملکوں سے فوجی معاونت حاصل کر رہا ہے، قطر میں ترکی کے فوجی اڈے پر 5000 ترک فوجی تعینات ہیں۔ماہرین کے مطابق اس بڑی تعداد میں فوجیوں کی موجودگی کے باوجود کسی بھی بیرونی کارروائی کی صورت میں ترک فوجی دوحہ حکومت کا دفاع نہیں کریں گے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ یہاں امریکی فوجی اڈہ ہے اور قطر کے موجودہ سفارتی بائیکاٹ میں امریکا بھی بائیکاٹ کرنے والے ملکوں میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ کہا جا رہا ہے کہ قطر میں ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکار بھی موجود ہیں جو قطر کی اہم تنصیبات اور شاہی محل کا دفاع کریں گے مگر قطر حکومت نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…