جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قطر سعودی عرب تنازعہ، جرمنی نے وہ کام کر دکھایا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر سعودی عرب تنازعہ، جرمنی کے وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل سعودی عرب پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق جرمن وزیر خارجہ کے مطابق قطر تنازعہ عرب ممالک کے مفاد میں نہیں ہے، عرب ریاستوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل نے کہا کہ عرب ممالک کی قطر پر پابندیوں سے دوحہ کی حاکمیت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ رائٹرز کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ قطر اور عرب ممالک کے تنازعے کو حل کرانے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں اور

اپنے تین روزہ دورے کے دوران وہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر بھی جائیں گے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچنے سے پہلے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شدت پسند تنظیموں کو مالی مدد فراہم نہ کرنے سے متعلق معاہدہ کرنے سے قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان تنازعہ ختم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک خطے کی ایک اہم طاقت ہیں اور انہیں آپس میں مل کر رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ برلن حکومت کی خواہش ہے کہ خلیجی ممالک کے اس بحران کو پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…