ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

قطر کو خالی کرنے کی تیاریاں،ہنگامی پلان تیار،برطانوی میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)قطر میں 2022 کے فٹ بال عالمی کپ کے لیے میدان تیار کرنے والی مغربی کمپنیوں نے دوحہ اور خلیجی ممالک کے درمیان اختلاف حل نہ ہونے کی صورت میں قطر سے کوچ کرنے کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ اس بات کا انکشاف برطانوی اخبار نے کیا،باخبر ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ بہت سی عالمی تعمیراتی کمپنیاں اس وقت قطر کو چھوڑنے یا وہاں موجود اپنے ملازمین کی تعداد کم کرنے کے پلان بنا رہی ہیں۔

یہ اقدام قطر پر ممکنہ طور پر عائد کی جانے والی نئی اقتصادی پابندیوں کی روشنی میں کیا جا رہا ہے۔ ان پابندیوں کا اثر قطر میں جاری تعمیراتی منصوبوں پر بھی پڑے گا۔ دوحہ نے سال 2022 میں فٹبال عالمی کپ سے پہلے مکمل کیے جانے والے ان منصوبوں کے لیے 160 ارب پاؤنڈ کی خطیر رقم مختص کی ہوئی ہے۔ ان منصوبوں میں عالمی سطح کے 8 فٹبال اسٹیڈیموں کی تعمیر ، دوحہ میں مٹرو ٹرین نیٹ ورک کا قیام اور ہوٹلوں کے 60 ہزار نئے کمروں کی تیاری شامل ہے۔تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کے ذریعے نے موضوع کی حساسیت کے سبب نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ قطر پر نئی ممکنہ پابندیاں ان کمپنیوں کو قطر چھوڑنے پر مجبور کر دیں گی۔ ذریعے کے مطابق اس حوالے سے ایک ٹیم ہنگامی پلان پر کام کر رہی ہے اور مزید پابندیوں کی صورت میں تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کو دوبارہ سے اپنے کھاتوں کا جائزہ لے کر قطر میں ٹھہرنے یا کوچ کر جانے کا فیصلہ کرنا ہو گا۔دوسری جانب عالمی کپ 2022 کے تعمیراتی منصوبوں میں شریک ایک کمپنی میں کام کرنے والے ذریعے نے چند ماہ میں قطر اور خلیجی ممالک کا بحران حل ہو جانے کو خارج از امکان قرار دیا۔ اگرچہ مذکورہ ذریعے کی کمپنی دوحہ چھوڑنے کے ہنگامی پلان پر کام نہیں کر رہی ہے تاہم اس ذریعے کا کہنا تھا کہ میں نے دوحہ اور ابوظبی میں کام کرنے والی مسابقتی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے اور یہ کمپنیاں کسی ایک آپشن کو اختیار کرنے پر مجبور ہوجائیں گی۔

یاد رہے کہ دوحہ پر خلیجی ممالک کی پابندیاں قطر میں تعمیراتی منصوبوں پر واقعتا اثرا انداز ہونا شروع ہو گئیں ہیں۔ پابندیوں سے قبل تعمیرات کا 40% مواد اور سامان سعودی عرب کے ساتھ سرحد کے ذریعے قطر پہنچ رہا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق قطر کو عالمی کپ کے لیے کھیل کے میدانوں کی تعمیر کے واسطے رواں اور آئندہ سال تقریبا 36 ہزار غیر ملکی ورکر درکار ہوں گے۔



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…