ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

بھارت اورچین کی فوج میں جھڑپیں شروع،تنازعے کی وجہ بننے والا علاقہ بھارت کیلئے کیوں خاص اہمیت کا حامل ہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین نے کہا ہے کہ بھارت سن 1890 کے سرحدی سمجھوتے کی خلاف ورزی کررہا ہے جو اس وقت کی برطانوی حکومت اور چین کے درمیان ہوا تھا۔بھارت کو اس سنجیدہ صورت حال سے نکلنے کے لیے اس معاہدے کا احترام کرنا چاہیے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے معمول کی نیوز کانفرنس میں کہا کہ سکم کی سرحد کا معاملہ 1890 کے معاہدے میں طے کر دیا گیا تھا۔ اور اس سے پہلے کی بھارتی حکومتیں وقتاً فوقتاً اس معاہدے کی توثیق کر تی رہی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ معاہدوں کا احترام کیا جانا چاہیے ۔ یہ بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز کے دستوں کا چین کی حدود میں داخل ہونا اس تاریخی معاہدے کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے اور بھارت کو چینی علاقے سے اپنے فوجی دستے واپس بلانے چاہیءں۔دونوں ملکوں کے درمیان یہ سرحدی تنازع پہاڑی علاقے سکم سے متعلق ہے جس کی سرحدیں چین سے ملتی ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تقریباً 35 سو کلو میٹر سرحد مشترک ہے۔چین کا الزام ہے کہ جون کے شروع میں بھارتی سرحدی محافظوں نے ڈانگ لانگ کے علاقے میں داخل ہو کر وہاں تعمیر کی جانے والی سڑک کے کام میں رکاوٹ ڈالی۔جس کا نتیجہ دونوں ملکوں کے فورسز کے درمیان جھڑپوں کی صورت میں نکلا۔ یہ جھڑپیں ایک ایسے علاقے کے قریب ہوئیں جس کی بہت زیادہ اسٹریٹیجک اہمیت ہے۔ یہ ایک تنگ سی راہداری ہے جو بھارت کو اپنے قریبی اتحادی ملک بھوٹان سے ملاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…