ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن کو زندہ زمین میں دفن کردیالیکن لڑکی پھر بھی زندہ بچ گئی،لرزہ خیز واقعہ

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراقی کردستان میں غیرت کے نام پر زندہ گاڑی گئی لڑکی بچ نکلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کے خود مختار شمالی علاقے کردستان میں بھورے رنگ کے ایک پک اپ ٹرک میں پانچ افراد ایک عورت اور چار مردسوار تھے اور وہ کسی انجانی منزل کی جانب رواں دواں تھے۔

وہ سفر کرتے جب ایک چیک پوائنٹ پر پہنچے تو ان میں سے سب بوڑھے شخص نے عورت کی ران پر پستول تان لیا اور اس کو خاموش رہنے کا حکم دیا۔کوئی ایک گھنٹے کے سفر کے بعد وہ پہاڑوں کے درمیان ایک ویران جگہ پر تھے۔وہاں انھوں نے اس عورت کو لاٹھیوں سے مارا پیٹا اور پھر کوئی ایک میل تک پیدل چلایا اور وہ اس کو ایک باغ میں لے گئے۔اس دوران میں وہ عورت ان سے زندگی کی بھیک مانگتی رہی تھی۔اس نے اپنے بھائی کو اللہ کے واسطے دیے اور اس سے کہا کہ وہ اس کو جان سے نہ مارے۔اس عورت نے صرف لاوا کے نام سے اپنی شناخت کرائی اور بتایا کہ وہ اس رات اپنے بڑے بھائی سے اللہ کے نام پر معاف کرنے کا کہتی رہی تھی۔لیکن اس کی تمام اپیلیں مسترد کردی گئیں۔اس کے دو بھائیوں نے ایک گڑھا کھودا اور اس کو وہاں زبردستی گرا دیا گیا۔اس کے ہاتھ کمر کے پیچھے باندھ دیے گئے اور پھر اس کے چہرے تک مٹی ڈال دی گئی۔یوں اس رات اس کے بھائیوں نے اس کو زندہ درگور کردیا۔ اس کے بہنوئی نے ،جوایک معزز وکیل ہیں،اس کے بھائیوں کو اس کے قتل کی سازش کی کھسر پھسر کرتے ہوئے سن لیا تھا۔وہ اس کے والد اور اپنے خسر کو لاوا کی قبر کی جگہ بتانے پر آمادہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…