اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گورکھا لینڈ، مقبوضہ کشمیر ، چھتیس گڑھ، منی پور، جھاڑ کھنڈ میں چلنے والی علیحدگی اور آزادی کی تحریکوںکے بعد بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک دوبارہ زندہ ہو گئی، بھارتی میڈیا چیخ اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں چلنے والی آزادی
اور علیحدگی کی تحریکوں جن میں مقبوضہ کشمیر، گورکھا لینڈ، چھتیس گڑھ، منی پور، جھاڑ کھنڈ کے بعد اب بھارتی حکومت کی پنجاب میں بھی خالصتان تحریک کے دوربارہ زندہ ہو جانے پر نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کے حق ، بھارت سے آزادی اور سکھوں کے حقوق کے حوالے سے بینرز نے خالصتان تحریک کے دوبارہ زندہ ہونے کا عندیہ دیا ہے، اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس نے مودی حکومت کی جانب سے خالصتان تحریک کی نئی لہر کو دبانے کی کوششوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔واضح رہے کہ اس سال مودی سرکار نے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے سکھوں کو ان کے مقدس مقامات کی یاترا کیلئے پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ جو بھی پاکستان جائے گا وہ اپنی ذمہ داری پر پاکستان جائے گا ۔ مودی حکومت اس وقت مقبوضہ کشمیر، گورکھا لینڈ اور بھارتی پنجاب جہاں خالصتان تحریک دوبارہ زندہ ہو چکی ہے سے شدید پریشان ہے جبکہ نکسل وادیوں نے بھی بھارت میں انت مچا رکھی ہے۔ بھارتی فوج پورے بھارت میں اس وقت مصروف ہو چکی ہے جبکہ بھارت سے علیحدگی اور آزادی کی تحریکوں میں روز بروز شدت آتی جا رہی ہے۔