ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

گوادر کے بعد چین نے ایک اور بندرگاہ کیلئے بڑا معاہدہ کرلیا

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (آئی این پی )گوادر کے بعد چین نے ایک اور بندرگاہ کیلئے بڑا معاہدہ کرلیا،سری لنکا کا ہمبنٹوٹاا بندرہ گاہ کے لئے چینی کمینی سے معاہدہ طے پا گیا، معاہدہ سے سری لنکن فارن ایکسچینج ریزرو اور روپیہ میں استحکام آئے گا ،معاہدے کی بدولت سری لنکا میں بیرونی سرمایہ کاری میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا ،

ہمبنؤٹا کا شہر میں ہی چین ایک صنعتی زون تعمیر کر رہا ہے جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ اور سری لنکن نوجوانوں کے لئے ملازمت کے مواقع میسر ہوں گے۔ چینی سرکاری ذرائع کے مطابق سری لنکن وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ مہندرا سمارا سینگھے نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ سری لنکا نے اپنی ہمبنؤٹا بندرہ گاہ کے لئے چینی فرم سے معاہدہ کیا ہے ۔ یہ معاہدہ کئی مرتبہ مذاکرات کے بعد دونوں فریقین کی دلچسپی کے حامل عوامل کو مد نظررکھتے ہوئے طے پا گیا ہے ۔ مہندرا نے کہا ہے کہ اس معاہدہ سے نہ صرف سری لنکا میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا بلکہ سری لنکن فارن ایکسچینج ریزرو اور سری لنکن کرنسی میں بھی استحکام آئے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمبنؤٹا کا شہر میں ہی چین ایک صنعتی زون تعمیر کر رہا ہے جس سے سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مواقع پیدا ہونگے ۔ اس صنعتی زون کے ذریعے ہزاروں ملازمت کے مواقع میسر ہوں گے جن سے سری لنکن نوجوان استفادہ حاصل کر سکتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…