ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

بحرین نے قطر کو سنگین انتباہ کردیا

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ(آئی این پی )خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ الشیخ خالد بن محمد بن آل خلیفہ نے قطر پر زور دیا ہے کہ وہ بائیکاٹ کرنے والے ملکوں کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے لیے 13 مطالبات ہرصورت میں تسلیم کرے اور ان پر سختی کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے بحرینی ہم منصب الشیخ خالد بن محمد آل خلیفہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماں نے خلیجی ملکوں میں جاری سفارتی بحران سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔بحرینی وزیرخارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے پاس مطالبات تسلیم کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں وزرا خارجہ کے درمیان بات چیت میں خطے میں امن وامان کیقیام سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر بحرینی وزیرخارجہ نے کہا کہ دوحہ کو دہشت گردی کے خلاف پڑوسی ملکوں کی طرف سے پیش کردہ مطالبات پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی اقوام اور ممالک کی ترقی کے لیے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے۔ کسی ریاست کی طرف سے دہشت گردی کی معالی معاونت کی راہ ہر صورت میں مسدود کرنا ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…