ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

امریکا نے صرف ایک اہم ایئر لائن پر سے برقی آلات کی پابندی اٹھا لی

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکا نے “اتحاد” ایئرویز پر سے برقی آلات کی پابندی اٹھا لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی “اتحاد” کی امریکا آںے والی پروازوں میں مسافروں کو اپنے ساتھ لیپ ٹاپ لانے کی پھر سے اجازت دے دی گئی ہے۔

اتحاد وہ پہلی فضائی کمپنی ہے جو اس پابندی کے اٹھائے جانے سے مستفید ہو گی۔ امریکی حکام نے مذکورہ پابندی 21 مارچ کو آٹھ عرب ممالک اور ترکی کے 10 ہوائی اڈوں سے آنے والی پروازوں پر عائد کی تھی۔پابندی میں شامل اشیا میں لیپ ٹاپ ، ٹیبلیٹ اور موبائل فون سے بڑا حجم رکھنے والے تمام برقی آلات شامل ہیں۔ امریکی حکام نے پابندی کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان اشیا کو دھماکا خیز آلات کے طور پر استعمال کیے جانے کا اندیشہ ہے۔امریکا کی داخلہ سکیورٹی کے محکمے کے ترجمان ڈیوڈ لیبین کے اعلان کے مطابق ابوظبی کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والی اتحاد کی تمام پروازیں اس پابندی سے مستثنی ہوں گی.. اس لیے کہ ابوظبی کے ہوائی اڈے کے حکام نے ان تمام سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنا لیا ہے جن کا مطالبہ واشنگٹن نے 28 جون کو کیا تھا۔ترجمان نے ان اقدامات کے بارے میں نہیں بتایا تاہم اس کا بنیادی مقصد مسافروں کی تلاشی اور برقی آلات کی جانچ کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔واشنگٹن کا کہنا ہے کہ نئے سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے والی ہر فضائی کمپنی کے مسافروں کو جہاز میں لیپ ٹاپ لے جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔اماراتی فضائی کمپنی “اتحاد” نے امریکی قومی سلامتی کی انتظامیہ کی جانب سے ابوظبی اور امریکا کے بیچ پروازوں میں برقی آلات پر عائد پابندی اٹھا لیے جانے کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق اتوار کے روز سے ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…