ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ٹرمپ نے “سی این این” کو زمین پر پٹخ دیا

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر ایک انتہائی عجیب نوعیت کی وڈیو پوسٹ کر کے میڈیا کو نئے انداز سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ وڈیو میں ٹرمپ ایک پیشہ ور ریسلر کو زمین پر پٹختے ہوئے نظر آ رہے ہیں جب کہ اس ریسلر کے چہرے کو امریکی نیوز چینل “سی این این” کے لوگو سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

یہ وڈیو 10 برس پرانی ہے جس کو فری اسٹائل ریسلنگ کے حوالے سے ایک موقع پر خصوصی طور پر تیار کیا گیا تھا۔ اب اس وڈیو کو ٹرمپ کی جانب سے “ایم ایس این بی سی” چینل میں صحافیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے ایک ہفتے بعد نشر کیا گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 28 سیکنڈوں کے دورانیے پر مشتمل وڈیو میں سوٹ میں ملبوس ٹرمپ ایک دوسرے شخص کو رِنگ کے باہر زمین پر پٹخ رہے ہیں اور پھر اس کے بعد انہوں نے اس شخص کو پیٹ ڈالا جس کے چہرے کو مسلسل “سی این این” کے لوگو سے ڈھانپ ہوا دکھایا گیا۔وڈیو کے اختتام پر “سی این این” کے لوگو میں تحریف کر کے اس کو اسکرین پر “FNN” یعنی “فراڈ نیوز نیٹ ورک” کے نام سے پیش کیا گیا۔انٹرنیٹ پر موجود اس وڈیو کے طویل ورژن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ کے ہاتھوں پٹائی کا نشانہ بننے والا شخص ورلڈ ریسلنگ اینٹرٹینمنٹ کا مالک اور ٹرمپ کا دوست Vince McMahon ہے۔حالیہ کچھ عرصے سے امریکی صدر نے میڈیا کے خلاف اپنے حملوں کی یلغار میں اضافہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں “فیک نیوز سی این این” کے بجائے “فراڈ نیوز سی این این” کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جب کہ اس سے قبل وہ میڈیا کی خبروں کے لیے “فیک جعلی کا لفظ استعمال کرتے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…