ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ٹرمپ کی حکومت کا خاتمہ،مختلف ریاستوں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک شدت اختیار کر گئی، مختلف ریاستوں میں ہزاروں افراد ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے یوم آزادی سے دو روز قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ صدر ٹرمپ امریکی روایات کے خلاف کام کر رہے ہیں اس لئے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں مظاہرین نے اسٹیٹ کیپٹل سے سٹی ہال تک ریلی نکالی جب کہ اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی تاہم مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے آگے نکل گئے۔ریاست ٹیکساس کے مختلف شہروں میں صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کو دیکھتے ہوئے ان کے حامی بھی سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا میں ٹرمپ مخالف مظاہرین نے صدر کے حامیوں پر دھاوا بول دیا جس کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جب کہ پولیس نے ٹرمپ مخالف 2 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

خیال رہے کہ ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی الگرین نے سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے کی جبری برطرفی کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی مہم چلانے کا اعلان کیا تھا جب کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…