اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

میں نے پاکستان کے بارے میں کبھی ایسا نہیں کہا۔۔۔ اشرف غنی نے تردید کردی، حیرت انگیز دعویٰ

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ملک میں امن کے قیام کیلئے سب سے پہلے پاکستان کے ساتھ مصالحت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستان سے افغانستان میں امن قائم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا ، ہم اسلام آباد کے ساتھ مفاہمت چاہتے ہیں۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق نئے اعلی امن کونسل کے سربراہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغان حکومت اور قوم پاکستان کے ساتھ امن چاہتی ہے ،افغانستان پاکستان سے ملک میں امن لانے کی توقع نہیں

رکھتا ۔یاد رہے کہ افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کافی عرصے سے کہتے آئے ہیں کہ افغانستان کو ایک غیر اعلانیہ جنگ کا سامنا ہے اسکے علاوہ افغان حکام پاکستان پر دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔ اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی کہہ چکے ہیں کہ افغانستا ن میں امن کیلئے ضروری ہے کہ افغان حکومت سب سے پہلے پاکستان کے ساتھ ایک امن معاہدے تک پہنچے ۔گزشتہ سال افغان صدر نے پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ طالبان کو باہر سے مد دمل رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…