جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قید کے دوران ایسی کیا چیز کھلائی گئی جس سے شدید نفرت تھی؟کس چیز کا خوف سب سے زیادہ تھا؟ریمنڈ ڈیوس کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب میں دہائیاں دیتے ہوئے لکھا ہے کہ قید کے دوران روزانہ مرغی کا سالن کھلانا کسی تشدد سے کم نہ تھا، 24گھنٹے بتی جلاکررکھی جاتی جس سے سونے میں دشواری ہوتی تھی، نہ گرم پانی دیاجاتا نہ ہیٹر، سردراتوں میں خون جما دینے والی سردی کاسامنا ہوتا تھاتاہم کبھی مارا پیٹا نہیں گیا۔ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب ’ دی کنٹر یکٹر‘کے مزید اقتباسات

سامنے آگئے جس کے مطابق کتاب میں ایک جگہ ریمنڈ دیوس نے کہاکہ پاکستان میں قیدکے دوران ان پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا گیا تاہم انہیں روزانہ دو بار مرغی کا سالن کھلایا جاتا تھا، جو خود کسی تشدد سے کم نہ تھا ۔اپنی کتاب میں ریمنڈ ڈیوس نے دعویٰ کیا کہ قید کے دوران 24گھنٹے بتی جلا کر رکھی جاتی، سرد راتوں میں گرم پانی دیا جاتا نہ ہیٹر۔ ریمنڈ ڈیوس نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ انہیں کبھی مارا پیٹا نہیں گیا۔قید کے دوران اپنے خوف و خدشات کا ذکر کرتے ہوئے ریمنڈ ڈیوس نے کہا کہ ایسا وقت بھی آیاجب رہائی کے بارے میں مکمل مایوس ہوگئے اور محسوس ہوا کہ ان کے ہم وطنوں نے انہیں بھلا دیا ہے ٗوہ اپنے بیٹے کو کبھی نہیں دیکھ پائیں گے۔مقدمہ شرعی عدالت میں جانیکی بات ہوئی تو ریمنڈ ڈیوس کو خوف تھا کہ سنگسار یا سرقلم ہی نہ کر دیا جائے جب وکیل نے بتایا کہ ورثا دعیت لینے پر تیار ہیں تو وہ حیرت زدہ تھے کہ اسکا مطلب کیا ہے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…