اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

برمودہ ٹرائی اینگل میں نئے پر اسرار جزیرے کا ظہور،لوگوں کی آمد

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)کرہ ارض کے پراسرار مقام ’برمودہ ٹرائی اینگل‘ پہلے ہی اپنے خوفناک اور پراسرار واقعات کی وجہ سے مشہور ہے، مگر حال ہی میں برمودہ ٹرائی اینگل میں اچانک ایک جزیرے کے ظاہر ہونے سے اس کی پراسراریت میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق برمودہ ٹرائی اینگل میں یہ جزیرہ اپریل میں سامنے آیا تھا۔ قرب وجوار میں رہنے والے لوگ اور ماہرین اس پراسرار جزیرے کے قریب جانے

سے منع کرتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے اس پراسرار جزیرے کو ‘چلی‘ کا نام دیا ہے۔ ایک میل لمبا اور 400 فٹ چوڑے اس جزیرے میں ہرطرف ریت ہی ریت دکھائی دیتی ہے۔برمودہ ٹرائی اینگل اپنی خوف ناکی کی اور دیو مالائی کہانیوں کی وجہ سے پہلے ہی بدنام رہا ہے۔ گیس سے بھرپور اس مقام کو سمندر کا انتہائی خطرناک علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ برمودہ ٹرائی اینگل کے بہت سے رازوں سے پردہ نہیں اٹھایا جاسکا۔نئے سامنے آنے والے جزیرے(چلی)پر مردہ مچھلیوں اور سیپیوں کی بڑی تعداد بھی دیکھی گئی ہے۔امریکا کی شمالی ریاست کیرولینا کے ساحل ’کیپ بوینٹ‘ کے بالمقابل ظاہر ہرنے والے جزیرے کودیکھنے لوگ دور دور سے آرہے ہیں۔جانیسن ریگن نے اپنے پوتے کے ہمراہ کیپ ہیٹرس کے علاقے کو وزٹ کیا۔ مسز ریگن نے کہا کہ ’ہاں میں نے ایک پراسرار جزیرہ دیکھا۔ وہ اپریل میں سامنے آیا جو بہت پراسرار اور دیوانہ کرنے والا ہے‘۔برمودہ ٹرائی اینگل میں سامنے آنے والے پراسرار جزیرے پر شارک مچھلیاں بھی پائی گئی ہیں۔ یہ جزیرہ پانی کی طاقت ور لہروں سے 50 گز کے فاصلے پر ہے۔نارتھ کیرولینا بیچ آرگنائزیشن کے چیئرمین بل سمتھ نے کہاکہ ہمیں پراسرار جزیرے پر موجود شارک سے بھی تشویش لاحق ہے، اس سے بھی زیادہ ڈر پانی میں ڈوبنے کا ہے۔بعض مہم جو برمودہ ٹرائی اینگل میں ظاہر ہونے والے جزیرے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ایک مہم

جو’ٹرافیس فیلپس‘ کا کہنا تھا کہ وہ اس جزیر سے محبت کرتا ہے کیونکہ اس میں سیپیوں کی وافرمقدار موجود ہے۔فیلپس برمودہ ٹرائی اینگل کے جزیرے میں داخل ہوا جب کہ اس کا دوست میڈلین ایاڈز اس کی بہ حفاظت واپسی پر کنارے پر کھڑا رہا۔ابھی تک اس جزیرے کی ماہیت کا پتا نہیں چل سکا ہے۔ یہ اندازہ کرنا مشکل ہے کہ آیا یہ عارضی جزیرہ خشکی کا مستقل حصہ بن پائے گا یا جلد ہی سمندر میں بہہ جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…