جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

قطر کو دیئے گئے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سعودی عرب 

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( آن لائن ) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کو پیش کیے گئے مطالبات سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے جبکہ دوسری جانب قطر نے انہیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو الجزیزہ ٹیلی وڑن بند کیا جائے گا اور نہ ہی ترک فوجی بیس کا خاتمہ ہوگا۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ قطر کے سامنے رکھے گئے مطالبات ’ناقابل سمجھوتہ‘ ہیں۔ قطر کے وزیر خارجہ شیخ

محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ وہ ان میں سے زیادہ تر مطالبات کو مسترد کرتے ہیں لیکن وہ ان مطالبات کے حوالے سے مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔قطری وزیر خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے مطالبات منوانے کے حوالے سے الٹی میٹم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نہیں دیا گیا بلکہ یہ قطر کی حاکمیت کو کچلنے کے لیے دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نہ تو الجزیزہ ٹیلی وڑن بند کیا جائے گا اور نہ ہی ترک فوجی بیس کا خاتمہ ہوگا۔

دنیا بھر کی مزید خبریں پڑھیں

ا مریکا، آرکنسا کے نائٹ کلب میں فائرنگ ،28 افراد زخمی

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی ریاست آرکنسا کے شہر لٹل راک کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 28 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے میں دہشت گردی کا امکان رد کردیا۔پولیس کے مطابق امریکی ریاست آرکنساس کے شہر لٹل راک کے نائٹ کلب میں کنسرٹ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں ایک شخص نے فائرنگ کردی جس سے 28 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ عمومی جھگڑا تھا۔

اٹلی کی تارکین وطن کے بڑھتے مسئلے پر اپنی بندر گاہیں بند کرنے کی دھمکی

روم( آن لائن ) اٹلی نے تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اپنی بندرگاہوں کو بند کرنے اور امدادی تنظیموں کی کشتیوں کو ضبط کرنے کی دھمکی د ے دی ہے اٹلی کی جانب یہ دھمکی ایک ایسے وقت دی گئی ہے جب پیرس میں تارکین وطن کے مسئلے پر فرانس، جرمنی اور اٹلی کے وزیر داخلہ ملاقات کر رہے ہیں۔ اٹلی نے خبردار کیا ہے کہ تارکین وطن کی بہت زیادہ تعداد کی آمد اب ناقابل برداشت ہو گئی ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ افریقہ سے بحیرہ روم کے ذریعے لوگوں کی کثیر تعداد آنے کی وجہ سے زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔سال 2014 سے اب تک 5 لاکھ تارکین وطن اٹلی کے ساحلوں پر پہنچ چکے ہیں۔اٹلی کی حکومت نے گذشتہ ہفتے صرف دو دنوں کے دوران 12 ہزار تارکین وطن کی آمد پر یورپی اتحاد کے دیگر رکن ممالک پر زیادہ اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا ہے کہ یہ صرف اکیلے اٹلی کا مسئلہ نہیں ہے۔ رواں برس اب تک دو ہزار تارکین وطن اٹلی پہنچنے کی کوشش میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں یورپی یونین کے کمشنر برائے تارکین وطن دمتریز ایوراموپیز نے اٹلی کے لیے زیادہ مالی مدد کا اعلان کیا تھا اور اس کے ساتھ دوسرے رکن ممالک سے کہا تھا کہ وہ زیادہ اظہار یکجہتی کا اظہار کریں۔اٹلی میں رواں برس کے آغاز سے اب تک 83 ہزار سے زیادہ تارکین وطن پہنچے ہیں اور یہ تعداد گذشتہ برس کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔رواں برس بحیرہ روم کے ذریعے اٹلی پہنچنے کی کوشش میں ایک اندازے کے مطابق دو ہزار 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق گذشتہ برس پانچ ہزار افراد سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں ہلاک ہوئے تھے۔

بھارت، دلہا کو ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا، دلہن کا شادی سے انکار

نئی دہلی (آن لائن ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہے کا اپنی ہی شادی کرنے پر دلہن نے شادی کر نے سے انکار کر دیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے شاہ جہان پورمیں ایک دلہے نے اپنی شادی کے دوران اچانک ناگن ڈانس شروع کر دیا ، اسے یہ حرکت اتنی مہنگی پڑی کہ دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا۔نشے میں دھت دلہا جیسے ہی بارات لے کر دلہن کے گھرپہنچا تو اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک کے بیچوں بیچ لوٹتے ہوئے ناگن ڈانس کرنا شروع کر دیا۔دلہن پریانکا ترپاٹی کو جب یہ سب واقعہ معلوم ہوا تو اسے بہت شرمندگی ہوئی اور اس نے فوری طور پر اپنے والدین سے کہہ دیا کہ وہ ایسے شخص سے کسی صورت شادی نہیں کرے گی۔رپورٹس کے مطابق کہ دونوں خاندانوں نے دلہن کی بہت منت سماجت کی کہ وہ شادی سے انکار نہ کرے تاہم دلہن اپنے فیصلے پر قائم رہی، یوں دلہے میاں کی ایک چھوٹی سی غلطی ان کی عمر بھر کا پچھتاوا بن گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…