ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

دنیا کا سب سے چھوٹا شخص منظر عام پر ۔۔ کہاں کا رہائشی ہے ؟ حیرت کے شدید جھٹکے کیلئے تیار رہیں

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے رہائشی پچاس سالہ بیسوری لال پورے گاوں کی آنکھ کا تارا ہیں اور اس کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ ان کا پستہ قد ہے۔جی ہاں عمر پچاس سال اور قد صرف 29انچ،بیسوری لال کا شمار دنیا کے چند پستہ قامت افراد میں کیا جاتا ہے جن کے ماں باپ کی موت کے بعداب ان کی بہن ہی ان کا خیال رکھتی ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بچوں کی مانند گود میں اٹھائے ہوئے بیسوری لال

نہ صرف اپنی بہن بلکہ گاوں بھر کی آنکھ کا تارا ہیں جنہیں ہر کوئی اب تک بچہ ہی سمجھتا ہے۔بیسوری لال اب بھی بچوں کی کپڑے ہی پہنتے ہیں جبکہ جوتے بھی سب سے چھوٹے سائز کے پہنتے ہیں۔بیسوری لال کی بہن کے مطابق پیدائش کے وقت بیسوری کا قد نارمل بچے کے جتنا ہی تھا تاہم جیسے جیسے ان کی عمر بڑھنے لگی تو گھر والوں نے دیکھا کہ ان کا قد بڑھنا رک گیا ہے ۔ڈاکٹروں اور دواوںکا خرچہ برداشت نہ کرنے کے سبب ان کا اب تک علاج نہیں کروایا جا سکا۔بیسوری لال کا 55 سالہ بھائی گوپی لال بالکل نارمل قدو قامت کا ہے،اس کا کہنا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ بیسوری ہمارے خاندان کا حصہ ہے۔مختلف گاوں کے لوگ میرے بھائی کو دیکھنے کے لئے ہمارے گھر آتے ہیں جو کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔بیسوری بھی خود اپنے غیر معمولی قد پربہت خوش ہیں،ان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے پستہ قد پر کوئی شرمندگی ہے اور نہ کوئی تکلیف ہے۔لوگ مجھ سے بہت محبت کرتے اور اہمیت دیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…