دبئی(این این آئی)دبئی میں غیر قانونی سر گرمیوں کی نگرانی اور شہر کی حفاظت کے لئے اب خود کار گاڑیاں سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس سنگاپور سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی کے ساتھ اشتراک سے سیکورٹی کے مقاصد کے لیے خود سے چلنے والی گاڑیاں تیار کررہی ہے۔چھوٹی کار کی طرح کی یہ گاڑی شہر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے استعمال ہوگی۔
دبئی پولیس کے فرسٹ لیفٹیننٹ سالم المری نے بتایا کہ ان خود کار گاڑیوں پر کیمرے نصب ہوں گے اور وہ دبئی پولیس کے ہیڈ کوارٹرز سے کونٹیکٹ میں ہوں گے۔اس عمل کے ذریعے شہر کی شاہراہوں پر جو کچھ ہورہا ہوگا، اس کو براہ راست دیکھا جاسکے گا۔ا نہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد، جگہوں یا حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کی شناخت کے لیے ان کاروں پر سنسر بھی لگائے جائیں گے اس طرح کسی شاہراہ پر ناخوش گوار واقعے کی صورت میں پولیس حکام ان سنسرز کی مدد سے مشتبہ افراد کو شناخت کرسکیں گے۔