اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

اوبر ڈرائیور کا امریکی خاتون کے ساتھ شرمناک سلوک،افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیا

datetime 1  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میسوری(آئی این پی )امریکی خاتون نے اوبر اور ڈرائیور پر ریپ کا مقدمہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کنساس کے شہر میسوری کی ایک خاتون نے آن لائن ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیاوبر او ان کے ڈرائیور کے خلاف مبینہ ریپ کرنے پر مقدمہ درج کردیا۔خاتون نے اپنے قانون مقدمے میں الزام عائد کیا ہے کہ اوبر کے ڈرائیور نے انہیں گزشتہ جنوری میں ریپ کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے اوبر کے جس ڈرائیور پر الزام لگا کر کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، وہ ڈرائیور ایک قتل کے الزام میں 8 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کناس سٹی کے مطابق خاتون نے اپنے مقدمے میں الزام عائد کیا کہ اوبر کے ڈرائیور نے متعدد بار ان کا پیچھا کیا،اور ایک بار سفر کے بعد انہوں نے ایمرجنسی میں باتھ روم کرنے کے لیے گھر میں داخل ہونے کا کہا، جہاں ڈرائیور نے انہیں ریپ کا نشانہ بنایا۔خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون نے ایک ماہ قبل اوبر کے خلاف مقدمہ درج کرایا، جس میں ڈرائیور کو بھی نامزد کیا گیا۔دوسری جانب کناس سٹی نیوز ویب سائٹ کے مطابق جس ڈرائیور پر ریپ کا الزام ہے اس کے عدالتی دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ اس پر پہلے ہی گزشتہ کرسمس کے دوران سینٹ لوئس میں ایک خاتون کو قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج ہے، اور وہ 8 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔اے پی نے بتایا کہ جس ڈرائیور پر الزام ہے، وہ کئی عرصے سے کمپنی کے ساتھ کام نہیں کر رہا، جب کہ اوبر نے ڈرائیور کے ریکارڈ کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ ان کے لیے پریشانی کا سبب ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…