اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ نے ایران کیخلاف تاریخی قدم اُٹھالیا

datetime 1  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی )امریکہ کی ایک عدالت نے ایران سے تعلق پر نیویارک کی ایک 30 منزلہ عمارت قرق کرنے کا حکم دیدیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی ایک وفاقی عدالت کی جیوری نے کہا ہے کہ امریکی حکومت شہر کی ایک بلند وبالا عمارت کو اس کے ایرانی حکومت کے ساتھ واضح تعلق کے پیش نظر ضبط کر سکتی ہے۔پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکی تاریخ میں شہری جائیداد کی ضطگی کا سب سے بڑا واقعہ ہوگا۔

عدالت کی جیوری اس نتیجے پر پہنچی کہ علوی فانڈیشن نے، جو ایک 30 منزلہ عمارت کے 60 فی صد حصے کی مالک ہے، عیسی کارپوریشن کو رقوم منتقل کی ہیں، جو خفیہ طریقے سے ایران کے سرکاری بینک کے لیے استعمال ہونے والی ایک جعلی کمپنی ہے۔وکلا کا کہنا تھا کہ علوی فانڈیشن سن 1970 میں شاہ ایران کی جانب سے عطیے میں ملنے والی رقم سے قائم کی گئی تھی جسے 1995 میں ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد ایک پرائیویٹ سرمایہ دار کو بیچ دیا گیا سرکاری وکلا کا کہنا ہے کہ علوی فانڈیشن کے عہدے دار جھوٹ بول رہے ہیں اور جرم چھپانے کے لیے دستاویزات چھپا رہے ہیں اور انہیں ضائع کررہے ہیں۔یہ عمارت نیویارک کے ایک مہنگے علاقے ففتھ ایوینو پر واقع ہے ۔ اس وقت عمارت کی مالیت کا تخمینہ 50 کروڑ سے ایک رب ڈالر کے درمیان ہے۔عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمارت کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ان متاثرین میں تقسیم کی جائے جو ایران کی سرپرستی میں کی جانے والی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ان میں خاص طور پر سن 1983 میں بیروت کے حملے کا ہدف بننے والے امریکی میرین اور سن 1996 میں سعودی عرب کے برج الخبر کے بم دھماکوں کے متاثرین شامل ہیں۔تہران ان حملوں میں اپنے کسی بھی طور پر ملوث ہونے سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے۔ 2013 میں ایک نچلی عدالت نے امریکی حکومت کے حق میں فیصلہ دیا تھا لیکن فیصلے کے خلاف اپیل کے بعد اس پر عمل درآمد رک گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…