منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

چار سال بعد بشار الاسد کی فوج کوبالاخر بڑی فتح مل ہی گئی

datetime 1  جولائی  2017

دمشق(آئی این پی)شمالی شام کی حلب گورنری میں 17 جنوری 2017 سے جاری شامی فوج کے داعش کے خلاف آپریشن میں بالآخر داعش کو چار سال کے بعد شہر چھوڑنا پڑا ہے۔عر ب میڈیا کے مطابق اسدی فوج نے شمالی شہر حلب کے جنوب مشرقی علاقے میں سترہ جنوری کو داعش کے خلاف وسیع آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ یہ آپریشن کل تیس جون کو پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔

انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے آبزرویٹری کے مطابق داعش کے جنگجو شہر سے نکل گئے۔ انہوں نے حلب کے آخری 17 دیہات اور اہم مقامات شامی فوج کے حوالے کر دیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق داعش نے چار سال تک جنوب مشرقی حلب کے دسیوں دیہات پر قبضہ کئے رکھا تھا مگر شامی فوج کی طرف سے شروع کی گئی وسیع فوجی کارروائی میں داعش کو شکست کھانا پڑی ہے۔آبزرویٹری کے مطابق شامی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غیر معمولی پیش قدمی کرتے ہوئے داعش کے جنگجوں کو حلب سے نکال باہر کیا ہے۔شامی فوج سے لڑنے والے داعش کے جنگجوں کے انجام کے بارے میں واضح نہیں ہو سکا کہ وہ رات کی تاریکی میں حلب کے قرب وجوار کے علاقوں کی طرف فرار ہوئے ہیں یا انہیں محاصرے میں لیے جانے کے بعد ہلاک یا گرفتار کیا گیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق حلب کے جنوب مشرقی علاقوں سے داعش کے انخلا کے بعد حلب، خناصر اور اثریا روڈ پر شامی فوج کا مکمل کنٹرول بحال ہو گیا ہے، تاہم حلب کے قریبی شہر سلیمہ کے شمالی، مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں داعش کے بعض جنگجو اب بھی موجود ہیں۔ تاہم شامی فوج دیگر علاقوں کو بھی داعش سے واپس لینے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…