بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

اب شمالی کوریا کے معاملے پر مزید صبر نہیں کیا جا سکتا: امریکی صدر ٹرمپ

datetime 1  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایک بارپھرشمالی کوریا پر برس پڑے،انکا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اب پختہ ارادے کے ساتھ جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس میں جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی ان کے ساتھ دی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ‘ہم سب کو ایک لاپرواہ اور بے رحم حکومت سے خطرہ ہے۔انھوں

نے شمالی کوریا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ اپنے قبلہ جلد از جلد درست کر لے۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی ان نے کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ شمالی کوریا کے رہنماں سے گفتگو جاری رہے۔ انھوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ جنوبی کوریا اپنے دفاع کے لیے اقدامات اٹھاتا رہے گا۔صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو میں مون ژئی ان نے کہا کہ شمالی کوریا کا معاملہ اولین ترجیحات میں سے تھا اور انھوں نے زور دیا کہ ‘مضبوط سکیورٹی اقدامات ہی بحرالکاہل خطے کے ممالک کی سلامتی کا ضامن بن سکتے ہیں۔امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین نے شمالی کوریا کے کالے دھن کو سفید کرنے کے امریکی الزام کے بعد اس کے بینک پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی امریکی چین پر شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی وجہ سے ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کے لیے دبا ڈالتا رہا ہے لیکن حال ہی میں صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ‘چین کے اقدامات کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کی وجہ سے اس کے ساتھ ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…