جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے صرف دو ممالک میں مقبول،وہ کون سے ممالک ہیں؟نام جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے 37 ممالک میں کیے جانے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ زیاد تر افراد کی نظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مغرور، غیر روادار اور خطرناک ہیں۔سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیاں دنیا بھر میں سوائے اسرائیل اور روس کے انتہائی غیر مقبول ہیں۔پیو ریسرچ سینٹر کے سروے کے نتائج کے مطابق جہاں بات بین الاقوامی معاملات

کی آتی ہے تو وہاں امریکی صدر پر اعتماد میں بڑے پیمانے پر کمی دیکھی گئی ہے۔سروے کے مطابق صرف 22 فیصد افراد کو اس بات پر یقین ہے کہ صدر ٹرمپ دنیا میں امریکہ کا کردار بہتر کر سکتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں سابق صدر براک اوباما کے دور اقتدار کے آخری سالوں میں ان پر 64 فیصد افراد نے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔یہ سروے 16 فروری سے آٹھ مئی کے دوران کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ ہفتے سی بی ایس کی جانب سے جاری کیے جانے والے سروے کے نتائج کے مطابق صدرات کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے امریکہ میں پسندیدگی کی شرح کم ہو کر 36 فیصد پر آگئی ہے۔ پیو ریسرچ کے مطابق صدر ٹرمپ کے آنے کے بعد کئی ممالک میں امریکہ کے لیے پسندیدگی کی شرح میں کمی آئی ہے تاہم 37 ممالک میں کیے جانے والے اس سروے میں سے صرف دو ممالک ایسے تھے جن کے لوگوں کا کہنا تھا کہ انھیں صدر ٹرمپ پر سابق صدر اوباما سے زیادہ بھروسہ ہے۔ادارے کے مطابق وہ دو ممالک روس اور اسرائیل ہیں۔پیو کے مطابق لاطینی امریکہ، شمالی امریکہ، یورپ، ایشیا اور افریقہ کے ممالک میں ایسے افراد میں کمی آئی ہے جو امریکہ کی شبیہ کے بارے میں مثبت خیالات رکھتے ہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…